حکومت پنجاب تعلیمی شعبے کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:16

لالہ موسیٰ ۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنرگجرات محمد علی رندھاوا کا مختلف سرکاری سکولوں اور رورل ہیلتھ سینٹر ڈنگہ، رورل ہیلتھ سینٹر دلانوالہ اور سول ہسپتال ڈنگہ کا اچانک دورہ ژصفائی ستھرائی، سیکورٹی کے انتظامات ژ ڈاکٹرز اور اساتذہ کی حاضری اور بچوں کو دی جانیوالے تعلمی معیار کا جائزہ لیا ۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر گجرات محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود، سابق چیئرمین بلدیہ میاں امجد محمود، وائس چیئرمین ضلع کونسل شیر افغن، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری محمد اصغر ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد محمود غوری، سی ای او ایجوکیشن محمد طاہر کاشف، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول متیوالا، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈنگہ، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک جانی، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول انرا کلاں کا اچانک دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اپنے دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنرمحمد علی رندھاوا نے تمام سکولوں میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، بچوں سے سوالات کیے ، کمپیوٹر لیب، لائبریری، سائنس اور آرٹس کلاسوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کے تمام ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کر لئے جائے اور سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت دی کہ پوزیشن ہولڈر طلبہ کی تصویریں سکولوں کے باہر حاصل کیے جانے والے نمبروں کے ساتھ اویزاں کریں ۔

سکولوں میں صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے بہترین انتظامات پر پرنسپل صاحبان کی حوصلہ افزائی کی اور ایلیمنٹری سکول چک جانی کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا درجہ دے دیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے سکولوں کے نان سیلری بجٹ اور فروغ تعلیم فنڈ کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا ۔انہوں نے سرکاری سکولوں میں بچوں کو دی جانیوالی تعلیم کے معیار کا بھی جائزہ لیا اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ بچے ہماری خصوصی شفقت اور ہمدردی کے طلبگار ہوتے ہیں اور آپ کا یہ فرض بنتا ہے کہ آپ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی شعبے کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے اور اس مقصد کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں، جس کی وجہ سے آج حکومت پنجاب گجرات کے سرکاری سکول اور سرکاری ہسپتال نجی اداروں سے مقابلہ کر رہے ہیں ۔ بعدازاں ڈپٹی محمد علی رندھاوا نے رورل ہیلتھ سنٹرز اور سول ہسپتال ڈنگہ کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران رورل ہیلتھ سینٹر ڈنگہ میں لیڈی ڈاکٹر کو تعینات کرنے کے لئے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت دی۔

متعلقہ عنوان :