پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے شاندار مواقع پیش کرتا ہے ، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری دوست ضوابط بنائے گئے ،پاکستان 19کروڑ افراد پر مشتمل مارکیٹ ہے ،

بیلجیئم سرمایہ کاروں خصوصاً توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاروں کو حکومت کی طرف سے مراعات دی گئی ہیں، جی ایس پی نے پاکستان اور یورپی ممالک کو فائدہ پہنچایا پاکستان میں صنعتی و تجارتی شعبوں میں ہونے والی ترقی اور عام آدمی کیلئے جی ایس پی کے فوائد بہت زیادہ ہیں وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک اور اشتر اوصاف علی کی یورپی یونین کے پارلیمنٹیرین جین لامبرٹ کی سربراہی میں وفد سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر برائے تجارت اور ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے شاندار مواقع پیش کرتا ہے ، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری دوست ضوابط بنائے گئے ،پاکستان 19کروڑ افراد پر مشتمل مارکیٹ ہے ، بیلجیئم سرمایہ کاروں خصوصاً توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاروں کو حکومت کی طرف سے مراعات دی گئی ہیں، جی ایس پی نے نہ صرف پاکستان کو فوائد پہنچائے بلکہ یورپی یونین کے ممالک کو بھی فائدہ ہوا جس نے پاکستان سے درآمدات میں اضافہ کیا، مشینوں اور دیگر مال کی طلب میں اضافہ ہوا جو مینوفیکچرنگ میں استعمال ہوتا ہے اور یورپی یونین میں ان کی درآمدات بھی بڑھیں،پاکستان میں صنعتی و تجارتی شعبوں میں ہونے والی ترقی اور عام آدمی کیلئے جی ایس پی کے فوائد بہت زیادہ ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وفاقی وزیر برائے تجارت اور ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک اور اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف علی سے یورپی یونین کے پارلیمنٹیرین جین لامبرٹ اور سٹاور لمبریندس نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پارلیمنٹیرین اور اعلی حکام کو پاکستان میں صنعتی و تجارتی شعبوں میں ہونے والی ترقی اور عام آدمی کے لئے جی ایس پی کے فوائد سے آگاہ کیا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے مختلف اقدامات جو جی ایس پی کے اہم مقاصد میں شامل ہیں، کے بارے میں بھی بتایا گیا جن میں برآمدات میں اضافہ سے غربت کا خاتمہ، پائیدار امن کا فروغ، گڈ گورننس شامل ہیں اور ان پر مذاکرات کئے گئے۔ وفاقی وزیر تجارت اور ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک اور پاکستان کے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق بارے کونسل کے انتخابات میں پاکستان کی حمایت کرنے پر بیلجیئم سے اظہارتشکر کیا ہے او رکہا ہے کہ پاکستان بیلجیئم کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے او ریو این انسانی حقوق کونسل کے انتخاب میں بیلجیئم کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے کیونکہ 151ووٹ حاصل کر کے پاکستان کونسل کارکن بن گیا ہے ۔

بیلجیئم سے یہاں موصولہ پیغام کے مطابق وزیر تجارت محمد پرویز ملک اور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے برسلز میں بیلجیئم کے نائب وزیر اعظم اور خارجہ تجارتی امور کے وزیر کرس پیٹرز کے ساتھ ملاقات کے دوران ان کا شکریہ ادا کیا دونوں اطراف نے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تجارت میں توسیع پر اطمینان کا اظہار کیا۔بیلجیئم یورپی یونین میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور پاکستان اور بیلجیئم کے مابین دو طرفہ تجارت بڑھ کر 681.8ملین یوروز ہو گئی ہے جو کہ سال 2014ء کے آخر تک 842ملین یوروز تھی اس طرح دو سال کے عرصہ میں 23.5فیصد کا خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

وزیر تجارت نے مسٹر پیٹرز کو پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے ماحول کے بارے میں آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے شاندار مواقع پیش کرتا ہے کیونکہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری دوست ضوابط بنائے گئے ہیں اور پاکستان 19کروڑ افراد پر مشتمل مارکیٹ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیلجیئن سرمایہ کاروں خصوصاً توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاروں کو حکومت کی طرف سے مراعات دی گئی ہیں ۔

پاکستان کے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے بیلجئین نائب وزیر اعظم کو ملک میں عام آدمی کی بہتری کے لئے کئے گئے ان تمام اقدامات کے بارے میں بتایا جو کہ وفاقی اور صو بائی حکومتوں کی طرف سے کئے گئے ہیں حکومت پاکستان نے پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے ذریعے آزادانہ قومی انسانی حقوق کمیشن قائم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیشن کی متعدد سفارشات قبول کر لی گئی ہیں اور حکومت پاکستان نے ہندو میرج ایکٹ2017ء ، جیووینائل جسٹس سسٹم بل 2017ء ، ٹرانس جینڈر پر سنز ایکٹ 2017ء بچوں کے ساتھ جنسی بد سلوکی اور عریاں تصاویر بارے 2016 کاقانونی ترمیمی ایکٹ وغیرہ لاگو کر دیا ہے ۔

اسی طرح کام کی جگہوں پر خواتین کو ہراساں کئے جانے سے تحفظ بارے ترمیمی ایکٹ2016ء اور بچوں کے حقوق بارے نیشنل کمیشن کا بل بھی نافذ العمل کر دیا گیا ہے ۔ انہوںنے مزید بتایا کہ وزارت بیرون ملک پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ڈویلپمنٹ نے چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے قومی فریم ورک بنایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :