جوہری ڈیل بچانے کی خاطر یورپ فعال کردار ادا کرے، یورپ اس ڈیل پر کاربند رہتا ہے، تو ایران بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا، ایران کے سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کا بیان

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:20

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) تہران کی عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری ڈیل کو بچانے کی خاطر یورپ زیادہ فعال کردار ادا کرے، یورپ اس ڈیل پر کاربند رہتا ہے، تو ایران بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق ایران کے سپریم لیڈرعلی خامنہ ای نے کہا ہے کہ تہران کی عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری ڈیل کو بچانے کی خاطر یورپ کو زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

گذشتہ روز ان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس تناظر میں یورپ کی طرف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کی جانے والی تنقید خوش آئند ہے اور اگر یورپ اس ڈیل پر کاربند رہتا ہے، تو ایران بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کو امریکا پر دباؤ بڑھانا چاہیے کہ وہ اس جوہری معاہدے سے دستبردار نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :