جوہری ڈیل بچانے کیلئے یورپ فعال کردار ادا کرے، خامنہ ای

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:28

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ تہران کی عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری ڈیل کو بچانے کی خاطر یورپ کو زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس تناظر میں یورپ کی طرف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کی جانے والی تنقید کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔آیت اللہ علی خامنہ ای نے مزید کہا کہ اگر یورپ اس ڈیل پر کاربند رہتا ہے، تو ایران بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کو امریکا پر دبا بڑھانا چاہیے کہ وہ اس جوہری معاہدے سے دستبردار نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :