ْہماری جماعت عوام کے جذبات سے کھیلنے ،جھوٹے وعدے کرنیوالی جماعت نہیں ہے،حافظ حفیظ الرحمن

سابق حکومت نے اقتدار کو اقرباء پروری، کرپشن، قومی وسائل لوٹنے ،جھوٹ کا ذریعہ بنایا تھا جس کی وجہ سے سیاست کا مقدس پیشہ بدنام ہوا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا ضلع غذر کیلئے کیمپس منظور ہوچکا ،30دسمبر سے قبل کیمپس کام کا آغاز کریگا، وزیر اعلی گلگت بلتستان

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:35

ْہماری جماعت عوام کے جذبات سے کھیلنے ،جھوٹے وعدے کرنیوالی جماعت نہیں ..
گلگت بلتستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ہماری جماعت عوام کے جذبات سے کھیلنے اور جھوٹے وعدے کرنے والی جماعت نہیں ہے۔ سابق حکومت نے اقتدار کو اقرباء پروری، کرپشن، قومی وسائل لوٹنے اور جھوٹ کا ذریعہ بنایا تھا جس کی وجہ سے سیاست کا مقدس پیشہ بدنام ہوا تھا۔

ضلع غذر سے ہماری جماعت کو کوئی سیٹ نہیں ملا تھا لیکن اس کے باوجود بھی غذر کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں ضلع غذر شہداء اور غازیوں کی سرزمین ہے۔ غذر میں تعلیم، سیاحت کے شعبے میں بہت کام کررہے ہیںیہاں کے عوام کی احساس محرومی کو ختم کردیں گے اور مستقبل کو خوشحال بنائیں گے ۔غذر کے عوام نے ہمیشہ مثالی امن قائم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

گوپس میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ مذہب کے نام پر تفرقہ اور انتشار پھیلانے والے علاقے کے دشمن ہیں حکومت ایسے عناصر کی سرکوبی کرے گی غذر کا مستقبل شاندار ہے۔ 17کروڑ کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز غذر کے وزیر کے ذریعے کئے گئے ہیں اس کے علاوہ27 کروڑ کا خصوصی گرانٹ خطے کے عوام کو دیا ہے۔

سوا ارب کے منصوبے غذر کیلئے دیئے گئے ہیں ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام کی زندگی میں خوشحالی آئے گی۔ معاشی طور پر مستحکم اور خوشحالی کیلئے ایفاد پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے اس منصوبے سے گلگت بلتستان زرعی شعبے میں خود کفیل ہوگا۔ ضلع غذر ماضی میں گلگت کو گندم سپلائی فراہم کیا کرتا تھا بدقسمتی سے ہم نے زرعی شعبے پر توجہ دینا ترک کردیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ 11میگاواٹ کے منصوبے ضلع غذر میں زیر تعمیر ہیں ان منصوبوں کی تکمیل سے 15سال تک ضلع غذر میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوگا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے اے ڈی پی میں گرلز انٹر کالج اور بوائز ڈگری کالج کو رکھاجائے گا پھنڈر تحصیل کے پی سی فور کی منظوری دی جاچکی ہے جلد تحصیل پھنڈر کے آسامیوں پر بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

اس سال 1کروڑ کی لاگت سے تحصیل ہیڈکوارٹر کی بلڈنگ تعمیر کی جائے گی جو منصوبے ملازمین نہ ہونے کی وجہ سے فعال نہیں ہیں ان منصوبوں کو چلانے کیلئے سپیشل پے سکیل کے تحت ملازمین بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا ضلع غذر کیلئے کیمپس منظور ہوچکا ہے 30دسمبر سے قبل قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کیمپس کام کا آغاز کرے گا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ غذر کے لکڑی سے تعمیر کئے جانے والے تمام پلوں کو مرحلہ وار آر سی سی پلوں میں تبدیل کیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ نالوں میں پکے چوکیاں تعمیر کئے گئے ہیں۔ انٹرنیشنل بارڈر کو محفوظ بنانے کیلئے آرمی، رینجرز اور جی بی سکائوٹس کے تعیناتی کی منظوری مل چکی ہے۔22 ارب کی خطیر لاگت سے گلگت چترال ایکسپریس وے تعمیر کیا جائے گا اس منصوبے کو سی پیک میں شامل کیا گیا ہے۔80میگاواٹ پھنڈر ہائیڈرل پاور پروجیکٹ پائپ لائن میں ہے۔ غذر میں سیمنٹ کی فیکٹریاں لگائی جاسکتی ہیں جس کیلئے سروے کرایا گیا ہے سیمنٹ فیکٹریوں کی تعمیر سے علاقے میں بے روزگاری پر قابو پایا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :