سابق حکومت نے عوام کی ترجمانی کرنے کے بجائے اقتدار کو کرپشن، جھوٹ اور اقرباء پروری کا ذریعہ بنایا ، حافظ حفیظ الرحمن
پانچ سالوں میں گلگت بلتستان کیساتھ 60سالوں سے زیادہ ظلم کیاگیا، ہم نے اقتدار کو آزمائش کے طور پر لیا، سابق حکمرانوں کی طرح چوری چکاری نہیں کی ہے اس لئے آج عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا اجتماع سے خطاب
بدھ 18 اکتوبر 2017 22:35
(جاری ہے)
تمام اضلاع میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 70 کروڑ کی خطیر رقم سے درکار ضروری مشینری فراہم کی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ رواں ماہ کے 25تاریخ تک تھوئی پاور پروجیکٹ سے بجلی کی فراہمی کی جائے گی۔ غذر میں ایفاد پروجیکٹ کے تحت پانچ مقامات پر منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے جس کے ذریعے غیر آباد زمین کو قابل کاشت بنایا جائے گا۔ گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔ آئندہ سال جون سے قبل گلگت چترال ایکسپریس وے پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔ سابقہ پانچ سال حکومت کرنے والی جماعت آج بھی لاشوں کی سیاست کرنا چاہتی ہے۔ امن وامان خراب کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ روشن، پرامن، خوشحال گلگت بلتستان ہمار امستقبل ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر یاسین کو سب ڈویژن بنانے کا اعلان کیا اور یاسین10بیڈ ہسپتال کو آئندہ مالی سال میں 30بیڈ ہسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ 20لاکھ کی لاگت سے یاسین پولو گرائونڈ کی تزائن و آرائش کی جائے گی اور جون سے قبل سیپ سکول اساتذہ کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.