ہری پورسینٹرل جیل میں مشعال قتل کیس کی سماعت ،ْ مقدمے کا مرکزی گواہ اپنے بیان سے منحرف ہوگیا

گواہوں پر ملزمان کی پارٹی کی جانب سے دبائوڈالا جا رہاہے ،ْوالد مشعال ملک

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:43

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) ہری پورسینٹرل جیل میں مشعال قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران مقدمے کا مرکزی گواہ اپنے بیان سے منحرف ہوگیا۔

(جاری ہے)

دورانِ سماعت وکیل استغاثہ فضل خان نے کہاکہ صیاب خان مشعال خان قتل کیس کاچشم دیدگواہ ہے، جو اپنے پہلے بیان سے منحرف ہوگیا۔وکیل استغاثہ کا کہنا ہے کہ پہلے گواہ کے ہی منحرف ہوجانے کے بعد دیگرگواہان پر جرح نہ ہوسکی۔عدالت نے مشعال قتل کیس کی سماعت 25اکتوبرتک ملتوی کردی ۔مقتول مشعال کے والد والداقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ گواہوں پر ملزمان کی پارٹی کی جانب سے دبائوڈالا جا رہاہے۔

متعلقہ عنوان :