عوام کرپٹ حکمرانوں کو مکمل رد کر چکی ہے عوام ایک نیا پاکستان چاہتی ہے ،سندھ دھرتی کی حالت زار دیکھ کر دکھ ہورہا ہے، سندھ میں وزرا ء عوام کا بجٹ ہڑپ کر جاتے ہیں

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کھوکھرا پار میںجلسے سے خطاب

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:56

عمر کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام کرپٹ حکمرانوں کو مکمل رد کر چکی ہے عوام ایک نیا پاکستان چاہتی ہے ،سندھ دھرتی کی حالت زار دیکھ کر دکھ ہورہا ہے، سندھ میں وزرا ء عوام کا بجٹ ہڑپ کر جاتے ہیں، اگر عوام چاہتی ہے کہ ملک ترقی کرے تبدیلی آئے او ر ان لٹیروں سے جان چھوٹے تو ان کو حق اور سچ کی بات کا ساتھ دینا پڑے گا،، ان کرپٹ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے یہ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے عمرکوٹ کے مختلف علاقوں کا تیسرے روز بھی دورہ کیا ۔ کھوکھرا پار میںجلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ دھرتی کی حالت زار دیکھ کر دکھ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

جو لوگ تبدیلی چاہتے ہیں وہ برسات کے پہلے قطرے ہیں جو تھرپارکار کو سیراب کریں گے۔ سندھ میں وزرا ء عوام کا بجٹ ہڑپ کر جاتے ہیں،اانھوں نے کہا کہ عوام ہمارے جلسوں میں کوئی نوکری لینے یا اسکیم لینے نہیں آتی یہ لوگ ایک پیغام دینے آتے ہیں وہ پیغام ہے کہ ہم ان آزمائے ہوئے چہروں کوباربار آزما نہ نہیں چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام ان کرپٹ حکمرانوں کو مکمل رد کر چکی ہے عوام ایک نیا پاکستان چاہتی ہے۔

عوام عمران کے منشور کو دیکھ کر ہمارے مشن میں ساتھ دے رہی ہے، انھوں نے کہا کہ اگر عوام چاہتی ہے کہ ملک ترقی کرے تبدیلی آئے او ر ان لٹیروں سے جان چھوٹے تو ان کو حق اور سچ کی بات کا ساتھ دینا پڑے گا، ورنہ یہ لوگ آپ لوگوں کو غلام بنانا چاہتے ہیں اور آپ کا بجٹ خود کھانا چاہتے ہیں، ان کرپٹ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے یہ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ سندھ کے وزرا نے تو سندھ کے جنگلات کو بھی کٹوا کر اپنے نام کروادیا ہے۔ جس سے ماحول میں آلودگی پیدا ہونے کے خدشات ہیں،