Live Updates

سیہون میں تحریک انصاف کے جلسے کی راہ میں رکاوٹیں بیمار سیاسی اور شکست خوردہ ذہن کی علامت ہے، پیپلزپارٹی المناک انجام سے بچاؤ چاہتی ہے تو معقولیت سے راستہ تلاش کرے، سندھ میں تحریک انصاف اور عمران خان کی راہ میں کانٹے بونے سے پیپلزپارٹی کو مزید شرمندگی سمیٹنی پڑے گی، تحریک انصاف کے قائم مقام مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کا ردعمل

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:56

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے قائم مقام مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے ہے کہ سیہون میں تحریک انصاف کے جلسے کی راہ میں رکاوٹیں بیمار سیاسی اور شکست خوردہ ذہن کی علامت ہے، پیپلزپارٹی المناک انجام سے بچاؤ چاہتی ہے تو معقولیت سے رستہ تلاش کرے، سندھ میں تحریک انصاف اور عمران خان کی راہ میں کانٹے بونے سے پیپلزپارٹی کو مزید شرمندگی سمیٹنی پڑے گی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ سیہون میں تحریک انصاف کے جلسے کی راہ میں رکاوٹیں بیمار سیاسی اور شکست خوردہ ذہن کی علامت ہے ۔ پیپلزپارٹی المناک انجام سے بچاؤ چاہتی ہے تو معقولیت سے رستہ تلاش کری, فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ میں تحریک انصاف اور عمران خان کی راہ میں کانٹے بونے سے پیپلزپارٹی کو مزید شرمندگی سمیٹنی پڑے گی, جمہوریت کی مالا جھپنے والی جماعت آمریت کے حربے آزمانے سے گریز کرے ۔انھوں نے کہا کہ عمران خان 22 اکتوبر کو سیہون آئیں گے اور سندھ کے عوام سے ملیں گے ۔ پیپلز پارٹی جلسہ گاہ کے گرد دیواریں کھڑی کرکے دیکھ لی, تبدیلی کا سونامی نہیں روک پائے گی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات