18 اکتوبر سانحہ کارساز انٹرنیشنل سازش تھی، جس کی قیادت پرویز مشرف کررہا تھا،منظور حسین وسان

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء اور صوبائی وزیر صنعت منظور حسین وسان نے شہدا کارساز پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر سانحہ کارساز انٹرنیشنل سازش تھی، جس کی قیادت پرویز مشرف کررہا تھا، سانحہ کارساز تحقیقات کے نتائج جلد برآمد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز میں پیپلزپارٹی کو انصاف نہیں ملا، پرویز مشرف نے اتنے عرصے بعد بیانات کیوں دئے، شہید بی بی بی کو ایک سازش کے تحت قتل کیا گیا۔

انہوں نے پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ کے شروع میں ساز شوں میں ملوث لوگ سامنے آئینگے، اٹھارہ اکتوبر اور ستائس دسمبر دونوں میں مماثلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو حالات ہیں شہید بی بی کا نہ ہونا یہ عوام اور پاکستانیوں کا بڑا نقصان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عمران خان کے متعلق پوچھے گئے سوال میں کہا کہ وہ وقت بھی جلد آنے والا ہے جب عمران خان بھی کہے گا کہ مجھے جلدی کیوں نکالا، عمران خان جیل نہیں مگر باہر ضرور جاسکتا ہے۔

منظور وسان نے کہا کہ اس وقت قومی حکومت کی بھی سازش ہورہی ہے،مگر یہ سازش ناکام ہوگی، یے سازشیں بند ہونی چاہئیں،سازشیں آخر کب تک چلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ میں بھٹو سے لیکر بی بی تک کے قاتل بے نقاب ہونگے اور اللہ کی پکڑ میں آئینگے۔ منظور حیسن وسان کا کراچی میں چھرا گروپ کے متعلق کہنا تھا کہ چھرا مار شخص کی کارروائیاں عالمی سازش کا حصہ ہیں،کراچی کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھرا مار کو پکڑنے میں وزیر داخلہ سہیل سیال نہیں بلکہ پولیس کی ناکامی ہے، پہلے ہتھوڑا گروھ تھا اب چھرا مار گروھ سامنے آگیا ہے، سی پیک اور کراچی کی ترقی دشمن سے برداشت نہیں ہوتی۔

متعلقہ عنوان :