ْ عدالت نے اغواء کار گرفتار کانسٹیبل کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کردیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) کراچی کی اینٹی کرپشن کی عدالت نے بہادر آباد کے گرفتار کانسٹیبل زاہد حسین کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کردیا۔ اینٹی کرپشن نے گلشن اقبال میں بہادر آباد پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی تھی جس میں کانسٹیبل زاہد حسین کو موقع سے گرفتار کیا گیا تھا جب کہ سب انسپکٹر قربان علی عباسی اور اے ایس آئی عزادارموقعے سے فرار ہوگئے تھے۔

ملوث پولیس افسران نے گلشن اقبال میں واقع یونائیٹڈ بیکری کے مالک سے 5 لاکھ روپے طلب کئے تھے۔ 4 لاکھ روپے کی ادائیگی کے بعد بیکری کے مالک نے پولیس کے خلاف شکایت اینٹی کرپشن میں درج کروائی۔ چیئرمین اینٹی کرپشن علم الدین بلو کی ہدایت پر بدھ کو اینٹی کرپشن ٹیم نے انصار علی گورر کی سربراہی میں کاروائی کر کے زاہد حسین کانسٹیبل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سندھ عثمان غنی صدیقی نے کہا کہ مفرور سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کی گرفتاری کے لئے اینٹی کرپشن ٹیم مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے بہت جلد مفرور اہلکاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ انہونے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف بہت سی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے مزید کہا کہ اینٹی کرپشن بدعنوانی کے خلاف بلا تفریق کاروائی کر رہی ہے جس محکمے کے خلاف شکایات موصول ہوتی ہے وہاں بھرپور انداز میں کاروائی کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :