سابق حکومت نے عوام کی ترجمانی کرنے کے بجائے اقتدار کو کرپشن، جھوٹ و اقرباء پروری کے ذریعہ بنایا پانچ سالوں میں گلگت بلتستان کیساتھ 60سالوں سے زیادہ ظلم کیا، ہم نے اقتدار کو آزمائش کے طور پر لیا ہے سابق حکمرانوں کی طرح چوری چکاری نہیں ،سیاست پیغمبرانہ پیشہ ہے لیکن چند کرپٹ لوگوں کی وجہ سے یہ مقدس پیشہ بدنام ہوا ہے
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا یاسین پولو گرائونڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب
بدھ 18 اکتوبر 2017 23:19
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ رواں ماہ کے 25تاریخ تک تھوئی پاور پروجیکٹ سے بجلی کی فراہمی کی جائے گی۔
غذر میں ایفاد پروجیکٹ کے تحت پانچ مقامات پر منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے جس کے ذریعے غیر آباد زمین کو قابل کاشت بنایا جائے گا۔ گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔ آئندہ سال جون سے قبل گلگت چترال ایکسپریس وے پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔ سابقہ پانچ سال حکومت کرنے والی جماعت آج بھی لاشوں کی سیاست کرنا چاہتی ہے۔ امن وامان خراب کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ روشن، پرامن، خوشحال گلگت بلتستان ہمار امستقبل ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر یاسین کو سب ڈویژن بنانے کا اعلان کیا اور یاسین10بیڈ ہسپتال کو آئندہ مالی سال میں 30بیڈ ہسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ 20لاکھ کی لاگت سے یاسین پولو گرائونڈ کی تزائن و آرائش کی جائے گی اور جون سے قبل سیپ سکول اساتذہ کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.