مجھے لگ رہا ہے لاہور سے اغواء ترک شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے ، اگر ایساہوا تو قانون کے مطابق ہی کیا گیا ہو گا ، ترک شہریوں کو اٹھانے اور ڈی پورٹ کے معاملے کی پوچھ گچھ ہونی چاہیے

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے لاہور سے اغواء کیے گئے ترک شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے ، اگر ترک شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے تو قانون کے مطابق ہی کیا گیا ہو گا ، ترک شہریوں کو اٹھانے اور ڈی پورٹ کے معاملے کی پوچھ گچھ ہونی چاہیے ۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ ترک شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے ۔ مگر مجھے ان کے ڈی پورٹ کیے جانے کا سرکاری طور پر علم نہیں ہے ۔ اگر ترک شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے تو قانون کے تحت ہی کیا گیا ہو گا ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ترک شہریوں کو اٹھانے اور ڈی پورٹ کے معاملے کی پوچھ گچھ ہونی چاہیے ۔ اچھا ہے کہ اس معاملے پر عدلیہ اور میڈیا سوال اٹھا رہا ہے ۔ یہ جس نے بھی کیا غلط کیا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے ۔ …