امام الحق نے 22 سال پرانا ملکی ریکارڈ برابر کردیا

muhammad ali محمد علی بدھ 18 اکتوبر 2017 23:34

امام الحق نے 22 سال پرانا ملکی ریکارڈ برابر کردیا
ابوظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19اکتوبر۔2017ء) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے 22سال پرانا ملکی ریکارڈ برابر کردیا ۔امام الحق نے سری لنکا کیخلاف اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری سکور کی جس کے ساتھ ہی وہ سلیم الہی کے بعد اپنے پہلے ون ڈے میں سنچری بنانے والے دوسرے ملکی اوپننگ بلے باز بن گئے ۔

(جاری ہے)

سلیم الہی نے 1995ءمیں سری لنکا ہی کیخلاف 102رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی ۔

متعلقہ عنوان :