اسرائیل نئی یہودی بستیوں کی تعمیر روک دے، یورپی یونین

جمعرات 19 اکتوبر 2017 11:05

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) یورپی یونین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر لازمی طور پر بند کرے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی یونین نے اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ ان نئے آباد کاری منصوبوں سے فلسطینیوں کے ساتھ ممکنہ قیام امن کو خطرہ ہے۔یورپی یونین نے کہاہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کی ہر قسم کی سرگرمیاں غیر قانونی ہیں اور ان سے اس دو ریاستی حل کے قابل قبول ہونے کی بھی نفی ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں 1200 سے زائد نئے رہائشی یونٹ تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔