وفاقی حکومت ہری پور میں منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ کیلئے سپیشل ہسپتال قائم کرے، ساجد کریم تنولی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 11:57

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) وفاقی حکومت ہری پور میں منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ کیلئے سپیشل ہسپتال قائم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے، اینٹی نارکوٹیکس ہسپتال کے قیام سے منشیات کے خاتمہ میں کافی حد تک مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار دوست دارالفلاح سنٹر کے سابق انچارج ضلع ہری پور ساجد کریم تنولی نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں منشیات کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے جو خطرناک صورت اختیار کر سکتا ہے، حکومت منشیات کی مکمل روک تھام کیلئے بڑے پیمانہ پر اقدامات اٹھائے۔ واضح رہے کہ دوست دارالفلاح سنٹر کے زیر اہتمام ضلع ہری پور میں منشیات کے خاتمہ کیلئے کھلابٹ میں ہسپتال قائم کیا گیا تھا جس سے بڑی تعداد میں منشیات کے مریضوں کا مفت علاج ممکن ہوا، ہسپتال کے باعث منشیات کے مریضوں میں بھی کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت ملک کے مختلف شہروں میں اینٹی نارکوٹکس ہسپتال فراہم کر رہی ہے لہذا ضلع ہری پور میں اولین ترجیح پر منشیات کے مریضوں کے مفت علاج کیلئے ہسپتال فراہم کیا جائے تاکہ ادھورا مشن پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔

متعلقہ عنوان :