پاکستان بیت المال نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے مفت علاج و معالجہ کا خصوصی پراجیکٹ شروع کر دیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 11:59

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) وفاقی حکومت کی ہدایت پر پاکستان بیت المال نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے مفت علاج و معالجہ کا خصوصی پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ تھیلیسیمیا کے مریض پاکستان بیت المال ضلع ایبٹ آباد کے دفتر میں رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، تمام مریضوں کو تاحیات علاج کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

عوامی بلدیاتی نمائندے بھی مریضوں کے مکمل کوائف کے ساتھ رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بیت المال نے یتیم بچوں کو معیاری تعلیم مفت دلوانے کے کامیاب پراجیکٹ کے بعد تھیلیسیمیا کے شکار مریضوں کے مفت علاج کا پراجیکٹ شروع کردیا ہے۔ تھیلیسیمیا کے مریض پاکستان بیت المال ضلع ایبٹ آباد کے دفتر میں رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، تمام مریضوں کو تاحیات علاج کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :