ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا‘

میری لینڈ کی عدالت نے بھی سفری پابندیوں کا حکم نامہ معطل کر دیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 12:24

میری لینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) امریکی صدر کو ایک اور جھٹکا ریاست ہوائی کے بعد میری لینڈ کی عدالت نے بھی سفری پابندیوں کا حکم نامہ معطل کر دیا۔جج کا کہنا ہے کہ سفری پابندی امریکی آئین کی خلاف ورزی ہے۔ایک اور امریکی عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفری پابندیوں کا حکم نامہ معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی ذرائع کے مطابق سفری پابندیاں رواں ہفتے سے لاگو ہونے والی تھی۔میری لینڈ فیڈرل کورٹ کے جج نے سفری پابندی کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس سفری پابندی کا مقصد مسلمانوں کونشانہ بنانا ہے جو امریکی آئین کے خلاف ہے۔عدالت کا مزید کہنا تھا کہ امیگریشن قوانین صدر کو سفری پابندیاں عائد کرنے کا اختیار نہیں دیتے۔

متعلقہ عنوان :