آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں آئندہ 36گھنٹے بعد ملازمین کی تنخواہیں کی عدم ادائیگی کے مطالبات پورے نہ ہونے پر ہڑتال کا اعلان

ملازمین لیڈی ہیلتھ ورکرز، محکمہ برقیات، جنگلا ت،بلدیہ سمیت محکمہ پولیس کے سینکڑوں ملازمین کی تنخواہیں 2سال 10ماہ سے نہ مل سکیں جسکی وجہ سے ملازمین پہلے ہی احتجاج اور دھرنوں پر ہیں

جمعرات 19 اکتوبر 2017 12:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں آئندہ 36گھنٹے بعد ملازمین کی تنخواہیں کی عدم ادائیگی کے مطالبات پورے نہ ہونے پر ہڑتال کا اعلان کردیا، مختلف ملازمین کی تنظیموں کی جانب سے رابطہ مہم شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں دوسری قسط وفاق کی جانب سے ملنے کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکی ،جس میں مختلف ملازمین لیڈی ہیلتھ ورکرز، محکمہ برقیات، جنگلا ت،بلدیہ سمیت محکمہ پولیس کے سینکڑوں ملازمین کی تنخواہیں 2سال 10ماہ سے نہ مل سکیں جسکی وجہ سے ملازمین پہلے ہی احتجاج اور دھرنوں پر ہیں جبکہ وفاق کی جانب سے 4ارب4کروڑ کی دوسری قسط تو دے دی مگر حکومتِ آزادکشمیر کو 4ارب67کروڑ 70لاکھ روپے وفاقی فنڈز ریلیز ہونے کے باوجود 63کروڑ 70لاکھ کا مالی بحران کا سامنا ہے جس سے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے حکومت ِ آزادکشمیر کی جانب سے ملازمین کے ساتھ جو وعدے کئے گئے تھے ، ڈیڈ لائن بھی ختم ہوگئی آئندہ 36گھنٹوں میں ایک بار پھر شدید احتجاج کا اعلان کردیا۔

متعلقہ عنوان :