اجے دیوگن کے ساتھ فلم میں کام کی پیشکش سے انکار نہیں کروں گی،تبو

جمعرات 19 اکتوبر 2017 12:55

اجے دیوگن کے ساتھ فلم میں کام کی پیشکش سے انکار نہیں کروں گی،تبو
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ وہ اداکار اجے دیوگن کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیشکش سے انکار نہیں کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ وہ اور اجے بچپن سے دوست ہیں اورمتعدد فلموں جیسا کہ’’ ٹکشک ‘‘، ’’حقیقت ‘‘ ، ’’وجے پتھ ‘‘ ، ’’درشیام ‘‘ اور’’گول مال اگین‘‘ میں اکھٹے کام کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ کام کر کے ہمیشہ اچھا لگتا ہے اس لئے وہ اجے دیوگن کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیشکش سے انکار نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اجے نے مجھے کسی فلم کے لئے بطور ہدایتکار یا پروڈیوسر پیشکش کی تو میں اسے یقیناًً قبول کروں گی۔واضح رہے کہ اداکارہ کی فلم ’’گول مال اگین ‘‘آج کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :