عرب ریڈنگ چیلنج فلسطینی طالبہ نے جیت لیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 13:23

دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) متحدہ عرب امارات میں عرب دنیا کی سطح پر کتب کے مطالعے کے حوالے سے ہونے والے مقابلے میں فلسطینی دوشیزہ کو مقابلے کی فاتح قرار دیا گیا ۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ’عرب ریڈنگ چیلنج‘ میں 25 عرب ممالک کے 74 لاکھ طلباء وطالبات نے حصہ لیا تھا۔ مقابلے میں عرب دنیا کے ممتاز سکولوں میں بحرین کے الایمان اسکول کو وطن عربی کا بہترین سکول قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں منعقدہ مقابلے کی آخری تقریب میں فلسطینی طالبہ عفاف راید شریف کو ’عرب ریڈنگ چیلنج‘ کا فاتح قرار دیا گیا۔ آخری اور حتمی مقابلے میں 16 طلباء طالبات نے حصہ لیا، جب کی بہترین سکول کے مقابلے میں چھ سکول شامل تھے۔ تقریب میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم بھی موجود تھے۔فیصلہ کن مقابلے میں الجزائر، بحرین، سلطنت اومان، فلسطین، موریتنانیہ، لبنان، کویت، اردن، سوڈان، تیونس، سعودی عرب ، مراکش اور متحدہ عرب امارات شامل تھے۔ان 16 طلباء و طالبات کا انتخاب مقابلے میں حصہ لینے والے 74 لاکھ طلباء طالبات اور 6 سکولوں کا 41 سکولوں میں سے چناؤ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :