ْمجاہدٹائون میں ہونے والی کرپشن کے سلسلہ میں سابقہ دور حکومت میں بنائی گئی کمیٹی کا ممبر تھا جسکی رپورٹ منظر عام پر نہ آسکی ‘ اب وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایت پر ریکارڈ کی چھان بین کی جا رہی ہے

چیئرمین آزاد کشمیرپبلک اکائونٹس کمیٹی چوہدری محمد اسحاق کا انٹرویو

جمعرات 19 اکتوبر 2017 13:25

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) چوہدری محمد اسحاق چیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی سے پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہائوس میرپور میں حالات حاضرہ کے موضوع پر خصوصی انٹرویو، اداراہ ترقیات میرپور میںمیگا سکینڈل مجاہد ٹائون میں ہونے والی کرپشن اور سی پیک منصوبے کے حوالہ سے سید محمد سبطین کاظمی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجاہدٹائون میں ہونے والی کرپشن کے سلسلہ میں سابقہ دور حکومت میں بنائی گئی کمیٹی کا ممبر تھا جسکی رپورٹ منظر عام پر نہ آسکی اب راجہ فاروق حیدر خان وزیر اعظم آزاد کشمیر کی خصوصی ہدایت پر ریکارڈ کی چھان بین کی جا رہی ہے ۔

PAC اجلاس مظفر آباد کی بجائے میرپور رکھنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جملہ ریکارڈ کمیٹی کے رو برو پیش ہونے میں کوئی عذر نہ ہو۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ انسان خطا کا پتلا ہے کوئی انسان دودھ کا دھلا ہوا نہیں ہے البتہ برملا اظہار ہے کہ موجودہ PAC اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جہاں بد دیانتی کا معمولی عنصر بھی پایا گیا تو ایک ایک پائی حکومتی خزانہ میں جمع کروانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

اور کرپشن میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کیا جائے گا۔ ۔چوہدری محمد اسحاق نے کہا کہ موجودہ PAC عرصہ 9 ماہ سے معرض وجود میں آئی ہے اس وقت تک کروڑوں روپیہ کی برآمدگی عمل میں لائی جا چکی ہے اور یقین دھانی کراتے ہیں کہ لوٹی ہوئی ایک ایک پائی واپس خزانہ سرکار میں لائیں گے۔حکومت پاکستان نے سی پیک سے خطیر رقم آزاد کشمیر میں منصوبہ جات کی تکمیل کے لیے منظور کر رکھی ہے جس سے مسئلہ کشمیر کو تقویت ملیگی اس لیے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کو متنازعہ علاقہ کہتے ہیں جبکہ بھارت آزاد کشمیر کو متنازعہ علاقہ کہتا ہے ۔

اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق آر پار کے علاقوں کا فیصلہ تا ہنوزالتواع کا شکار ہے سی پیک کی رقم کا آزاد کشمیر میں مصرف یقینا مسئلہ کشمیر کی جانب اہم پیش رفت کا شاخسانہ ہے انہوں نے کہا میاں محمد نواز شریف سابق وزیر اعظم پاکستان قائد مسلم لیگ ن کشمیری ہیں اس لیے وہ ہر صورت میں کشمیر کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں اس موقہ پر ممبر پبلک اکائونٹس کمیٹی ڈاکٹر مصطفے بشیر بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :