شاہد کپور کی نئی فلم کا نام تبدیل، ’’ بتی گل میٹر چالو‘‘رکھ دیا گیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 14:10

شاہد کپور کی نئی فلم کا نام تبدیل، ’’ بتی گل میٹر چالو‘‘رکھ دیا گیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور کی نئی فلم کے نام کا اعلان کر دیا گیا،فلم کاعارضی نام ’’ روشنی ‘‘ تبدیل کر کے ’’ بتی گل میٹر چالو‘‘رکھ دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہد کپور نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو دیوالی کی مبارکباد دینے کے ساتھ اپنی نئی فلم کا نام بھی شیئر کیا ہے جس کا نیا نام’’ بتی گل میٹر چالو‘‘ رکھا گیا ہے۔ شاہد کپور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی ‘‘ میں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ،فلم یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :