سنچری شراکتیں، آملا اورڈی ویلیئرزنے ملکی ریکارڈ قائم کردیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 14:39

پرل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ہاشم آملا اورابراہم ڈی ویلیئرز کے درمیان تیسری وکٹ کیلیے 136 رنز کی شراکت ہوئی۔

(جاری ہے)

ان دونوں نے سب سے زیادہ 12 سنچری شراکتوں کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کردیا، انھوں نے ہرشل گبز اور گریم اسمتھ کو پیچھے چھوڑا جنھوں نے 11 مرتبہ سنچری شراکت کی۔ڈی ویلیئرز نے 176 رنز بنائے ، اس طرح وہ 25 ایک روزہ سنچریاں اسکور کرنے والے دنیا کے ساتویں اور جنوبی افریقہ کے دوسرے بیٹسمین بن گئے، یہ ان کا جون 2017 کے بعد پہلامیچ تھا۔

متعلقہ عنوان :