لاہور ہائیکورٹ نے پاناما لیکس میں شامل دیگر افراد کے احتساب کے لیے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 19 اکتوبر 2017 14:23

لاہور ہائیکورٹ نے پاناما لیکس میں شامل دیگر افراد کے احتساب کے لیے ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اکتوبر۔2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاناما لیکس میں شامل دیگر افراد کے احتساب کے لیے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے عوام دوست پارٹی کے محمد الیاس کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں صدرِپاکستان اوروزیراعظم سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزارکاموقف ہے کہ پاناما لیکس میں 300 سے زائد افراد کے نام آئے،لیکن شریف خاندان کے علاوہ دیگر 259 افراد کا احتساب نہیں کیا جا رہا،یہ امتیازی سلوک آئین کی خلاف ورزی ہے۔استدعاہے کہ پاناما لیکس میں شامل تمام افراد کا احتساب کیا جائے اوران کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔ چیئرمین نیب کی تعیناتی بھی قانون کے برعکس ہے،وہ بھی کالعدم قراردی جائے۔عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔