پاکستان تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کر رہا ہے،
دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں، پاک امریکہ اعلیٰ سطح پر ملاقاتوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، پاکستانی فورسز کی جانب سے کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کینیڈین جوڑے کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے 14 اکتوبر کے پیغام کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان افغان حکومت اور عوام کی قیادت میںامن عمل کی حمایت اور اس میں سہولت کار کا کردار جاری رکھے گا، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے، گذشتہ چند روز میں درجنوں نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا اور سیاسی رہنماؤں کو گرفتار اور نظربند کیا جا رہا ہے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریا کی ہفتہ وار بریفنگ
جمعرات 19 اکتوبر 2017 14:59
(جاری ہے)
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب آپریشنز کے نتیجے میں قبائلی علاقوں سمیت ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں۔ کینیڈین جوڑے کو افغانستان سے اغواء کیا گیا تھا۔
ترجمان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اومان میں چھٹے چار فریقی مذاکرات میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ پاکستان افغان حکومت اور عوام کی قیادت میں امن عمل میں سہولت کار کا کردار جاری رکھے گا۔کشمیر کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہی ہے، گزشتہ چند روز میں درجنوں نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا گیا اور سیاسی رہنماؤں کو گرفتار اور نظربند کیا جارہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلے، ماورائے عدالت قتل عام اور اجتماعی قبروں کی دریافت ہوچکی ہے، بھارت کا لائن آف کنٹرول پر دراندازی اور پھر پاکستان پر الزامات عائد کرنا ان سب پہلوؤں اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے نظر ہٹانے کے لئے ہے۔ ترجمان نے تین سال کی مدت کیلئے پاکستان کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن بننے پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ کامیابی دفترخارجہ کے اقوام متحدہ میں افسران، سیکرٹری خارجہ کی حکمت عملی اور بیرون ملک تعینات پاکستانی سفراء کی کاوشوں سے ہی ممکن ہوئی۔سی پیک سے متعلق ترجمان نے کہا کہ یہ علاقائی رابطوں کا منصوبہ ہے جس سے پاکستان خطے کا اہم مرکز بن جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.