کراچی میمن گوٹھ میں رینجرز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت لیاری گینگ وار ملیر کے کمانڈر غفور چھوٹو کے نام سے ہوگئی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 15:01

کراچی میمن گوٹھ میں رینجرز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں رینجرز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت لیاری گینگ وار ملیر کے کمانڈر غفور چھوٹو کے نام سے ہوگئی ہے۔ ہلاک دہشت گرد بابا لاڈلہ اور رحمان ڈکیت کا قریبی ساتھی تھا۔ترجمان رینجرز کے مطابق رات گئے میمن گوٹھ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا تو اس دوران دہشت گردوں نے رینجرز پر فائرنگ کر دی، جس پررینجرز نے بھی جوابی فائرنگ کی، دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ماراگیا۔

جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔رینجرز ترجمان کے مطابق مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت لیاری گینگ وار ملیر کے کمانڈر غفور چھوٹو کے نام سے ہوئی، ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک ایس ایم جی، ایک نائن ایم ایم پستول، ایک ہینڈ گرنیڈ، دس رائونڈز اور نائن ایم ایم پستول برآمد ہواہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ملزم لیاری گینگ وار کمانڈر نور محمد عرف بابا لاڈلہ اور رحمان ڈکیت کا قریبی ساتھی تھااور علاقے میں خوف اور دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا ، اس کے علاوہ غفور چھوٹو 2006میں حب کے علاقے میں تین غیر ملکیوں کے قتل میں بھی ملوث ہونے کے علاوہ20 سے قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری سمیت متعدد مقدمات میں ملیر پولیس کو مطلوب تھا،غفور چھوٹو کے اسلحہ کے تین ذخیرے رینجرز پکڑ چکی ہے جبکہ وہ ایران میں روپوش تھا اور چند روز قبل واپس کراچی آیا تھا۔