بھارت میںدیوالی پر فیکٹری میں دھماکہ،

8 افراد ہلاک 20 سے زائد زخمی ، عمارت منہدم

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:34

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) بھارت میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی ایک غیر قانونی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، فیکٹری کی عمارت منہدم ہو گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ہندووں کے تہوار دیوالی کے دن بھارت میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی ایک غیر قانونی فیکٹری میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ فیکٹری کی عمارت منہدم ہو گئی۔ ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں ہوئے اس حادثے کے بعد امدادی کام شروع کر دیے گئے جبکہ پولیس نے بتایا ہے لوگوں کو ملبے سے نکالنے کی کوشش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :