ٹوگو ، سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک،

8زخمی ہو گئے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:35

ٹوگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ٹوگو میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 8زخمی ہو گئے ۔ٹوگو کی حکومت کے مطابق سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے مابین ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں پانچ افراد مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ مظاہرین صدر فو ناسِنبے کی مدت اقتدار کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ اس دوران ہونے والے تشدد کے باعث ساٹھ افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کی خاطر آنسو گیس کے شیل برسائے اور طاقت کا استعمال کیا۔ ملکی اپوزیشن پرانے آئین کی بحالی چاہتی ہے، جس کے تحت ناسِنبے چوتھی مرتبہ صدر نہیں بن سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :