بھارت ،ْ ریاست اڑیسہ میں پٹاخے اور آتش بازی کا دوسرا سامان بنانے والے کارخانہ میں آتشزدگی سے 8 کارکن ہلاک ،ْمتعدد زخمی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:12

بیلا سور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع بیلاسور میں پٹاخے اور آتش بازی کا دوسرا سامان بنانے والے کارخانہ میں آتشزدگی سے 8 کارکن ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک گھر میں غیر قانو نی طور پر قائم کارخانہ میں آتش بازی کا سامان تیار کیا جارہاتھا کہ اسی دوران زوردار دھماکہ کے بعد آگ لگ گئی جسکی زد میں آکر 8 کارکن ہلاک اور20افراد زخمی ہوگئے ۔

مقامی حکام نے بتایا کہ آتش بازی کے اس کارخانہ میں دھماکہ اور آتشزدگی کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں ۔ واضح رہے کہ جون میں ریاست مدیحہ پردیش میں آتش بازی کے ایک کارخانہ میں دھماکہ اور آگ لگنے سے 23 کارکن ہلاک اور 7دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :