امریکہ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 5 زخمی ہو گئے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:20

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) امریکی ریاست میری لینڈ میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں بزنس پارک میں نامعلوم شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے،ملزم اور متاثرین کا تعلق ایک ہی کمپنی سے ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ علاقے کے اسکول بھی بند کردیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :