وسائل کی کمی،سندھ پولیس نے معذور قیدی کو دوسرے قیدی کے کاندھے پر عدالت پہنچایا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) سندھ پولیس کے پاس وسائل کی کمی کے باعث معذور قیدی کو دوسرے قیدی کے کندھے پر عدالت لایا گیا عبدالقادر معذور ہے تو کیا ہوا اسے جنید کے کندھوں پر ڈال دیا،تین قیدی ہتھکڑیوں میں جکڑے ایک دوسرے کو دھکیلتے رہے کمرہ عدالت کے پاس پہنچ کر قیدی کو اتار دیا گیاملزمان کو تھانہ گارڈن پولیس نے عدالت میں پیش کیا پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو منشیات رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :