افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں میں اضافہ، امریکی ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

جمعرات 19 اکتوبر 2017 18:10

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پاک افغان سرحدی علاقے میں افغانستان کی حدود میں امریکی ڈرون حملوں میں اضافہ، افغانستان میں ایک اور امریکی ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ا فغان میڈیا کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں پاک افغان سرحدی علاقے میں افغانستان کی حدود میں امریکی ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا ہے جس میں طالبان رہنما بھی مارے گئے ہیں۔ افغان میڈیا مطابق افغان سرحدی علاقے جاوارے سر میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی ڈرون طیاروں نے جاوارے سر کے علاقے میں ایک مقام پر دو میزائل فائر کیے جس سے 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :