ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیرکی صدارت میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے افسران کا ایک اعلیٰ سطح اجلاس

جمعرات 19 اکتوبر 2017 18:59

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر نے ڈی سی آفس میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار، لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے انچارج صاحبان اور اے ڈی ایل آر صاحبان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سنٹر چکوال کے انچارج یاسر محمود نے اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر ڈی سی نے تمام ریونیو افسران کو ماہ نومبر تک اغلاط کے حامل تمام موضعات کو درست کر کے کمپیوٹرائزیشن کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں ایسے موضعات کا کمپیوٹرائزیشن کا کام اغلاط کی وجہ سے رکا ہوا ہے فوری طو رپر درست کر کے آن لائن کیا جائے۔ انچارج لینڈ کمپیوٹرائزیشن سنٹر چکوال نے مزید بتایا کہ ضلع چکوال میں لینڈ کمپیوٹرائزیشن کا کام93فیصد مکمل کیا جا چکا ہے جس کے مطابق ضلع چکوال کے ٹوٹل455 موضعات میں سے ابتک 421 موضعات کا کام کمپیوٹرائز کر کے آن لائن کر دیا گیا ہے۔ جبکہ باقی رہ جانے والے موضعات کی تکمیل کا کام جاری ہے اور جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :