غریب دشمن حکومت کا منی بجٹ عوام کیلئے بم دھماکہ ہے،فرخ جاوید مون

درآمدی اشیا پر80 فیصد تک اضافہ غریبوں کومہنگائی کی قبرمیں دفن کردے گا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ غریب دشمن حکومت کا منی بجٹ سرکاری ملازمین ،مزدور،کسان اورغریبوں پرمہنگائی کا بم دھماکہ ہے،731 درآمدی اشیا پر80 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ٹیکس اضافہ غریبوں کومہنگائی کے قبرستان میں زندہ دفن ہونے پرمجبورکردے گا اورمہنگائی کے طوفان میں مسلسل اضافہ ہوگا غریب آدمی توپہلے ہی روٹی نہ ملنے پربیوی بچوں سمیت خودکشیاں کرنے پرمجبورہے ان پرمزید ظلم نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

فرخ جاوید مون نے کہا کہ نااہل شریف اورناکام وزیرخزانہ کی ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا غریب عوام بھگت رہے ہیں 25ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانا سراسرظلم اور عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ نااہل شریف یاد رکھے ان کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوچکی ہے غریب عوام ووٹ کے ذریعے آئندہ انتخابات میں نااہل شریف سے تمام مظالم کا حساب لیں گے اوران کی جماعت کوہمیشہ کیلئے فارغ کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :