ْتحریک کشمیر یورپ ڈنمارک کے زیر اہتمام آ ج ڈینش پارلیمنٹ میں کشمیر کانفرنس منعقد ہوگی

مہمان خصوصی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان ہونگے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:27

ڈنمارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) تحریک کشمیر یورپ ڈنمارک کے زیر اہتمام آ ج جمعہ کو ڈینش پارلیمنٹ میں کشمیر کانفرنس منعقد ہوگی کانفرنس کے مہمان خصوصی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان ہونگے کانفرنس سے آزاد خطے میں قائم آزاد کشمیر کی تمام قومی اور دینی جماعتوں اور حریت کانفرنس کے قائدین پر مشتمل مشترکہ پلیٹ فارم آل پارٹیز کشمیر رابطہ کونسل کے کنوینیر اور ممبر اسمبلی عبد االرشید ترابی ، حریت کانفرنس کے کنونیر غلام محمد صفی ، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، جنرل سکریٹری انصر منظور حسین ۔

تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، کشمیری امریکن کونسل کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر امتیاز خان، یورپ کے مختلف ممالک سے کشمیری رہنما ممبران پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے سرکردہ رہنما خطاب کر یں گے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا موضوع مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں اور کشمیریوں کا حق خودارادیت ہے اور یورپین ممالک مسلہ کشمیر حل کرانے میں کیا کردار ادا کر سکتے ہیں کانفرنس کی میزبانی ڈینش ممبر آف پارلیمنٹ زین سٹیمپ کریں گی۔

کانفرنس کے تمام مہمان مختلف تقریبات اور 22 اکتوبر بروز اتوار کو عوامی جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے مقبوضہ کشمیر حالات اور بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے تحریک کشمیر ڈنمارک کے قائدین نے ایک انتظامی اجلاس میں کانفرنس اور دیگر پروگراموں کے انتظامات کو حتمی شکل دی ہے جس میں تحریک کشمیر یورپ کے جنرل سکریٹری انصر منظور حسین، ڈنمارک کے سرپرست اعلیٰ، میاں منیر حسین، صدر تحریک کشمیر ڈنمارک عدیل آسی اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر حالات کا تقاضہ ہے کہ دنیا کو کے سامنے مسلہ کشمیر کی وجہ سے خطے کو حالات بھارت کے ہتھکنڈوں اور ناپاک عزائم کوعالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی جائے کہ بھارت خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے کشمیری عوام کی مسلسل قربانیوں سے مسلہ اس قدر اجاھر ہوچکا ہے کہ اس کے پر امن حل پر توجہ دی جائے مسلہ کشمیر پاکستان اور بھارت ستر سال سے حل نہیں کرسکے اقوام متحدہ کو مداخلت کرنے ہوگی بھارت کو مذاکرات کے میز پر لایا جائے اور مسلہ کے اصل فریق کشمیریوں کو اعتماد میں لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :