عامر خان ایک بار پھر سینمائوں پر راج کرنے کیلئے تیار

معروف افراد عامر خان کی نئی فلم سیکرٹ سپراسٹار کے ریلیز سے قبل ہی پرستار ہوگئے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:44

عامر خان ایک بار پھر سینمائوں پر راج کرنے کیلئے تیار
ْممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) گزشتہ سال اپنی فلم دنگل سے باکس آفس پر تہلکہ مچانے والے بولی وڈ اسٹار عامر خان اب اپنی نئی فلمسیکرٹ سپراسٹار کے ساتھ ایک بار پھر سینمائوں پر راج کرنے کے لیے تیار ہیں۔یہ فلم ابھی تک ریلیز تو نہیں ہوئی مگر جن معروف افراد نے اسے دیکھا ہے، وہ اس کے پرستار ہوگئے ہیں۔عامر خان اس فلم میں ایک میوزک پروڈیوسر کا کردار ادا کررہے ہیں، جبکہ فلم دنگل سے ڈیبیو کرنے والی زارہ وسیم مرکزی کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

اس فلم کی کہانی ایک مسلم گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو گلوکارہ بننا چاہتی ہے تاہم والد کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث اپنا چہرہ چھپا کر انٹرنیٹ پر ویڈیوز ریلیز کرتی ہے۔اس فلم کو دیکھنے کے بعد اداکار نواز الدین صدیقی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ' سال کی بہترین فلم، انتہائی متاثر کن جبکہ تمام اداکاروں کی کردار نگاری قابل ستائش ہے۔راجکمار رائوکا کہنا تھا کہ دل کو چھولینے والی متاثر کن فلم، خود اس کا مزہ لیں اور دیکھیں۔عامر خاننے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی فلم سیکریٹ سپراسٹار گزشتہ سال دنیا بھر میں کامیاب ہونے والی فلم دنگل سے زیادہ بڑی ہوگی۔۔

متعلقہ عنوان :