انیل کپور اور ستیش کوشک 15 سال بعد فلم پھنے خان میں اکھٹے کام کریں گے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:44

انیل کپور اور ستیش کوشک 15 سال بعد فلم پھنے خان میں اکھٹے کام کریں گے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکار انیل کپور اور ستیش کوشک 15 سال بعد فلم پھنے خان میں اکھٹے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار و ہدایتکار ستیش کوشک نے ٹوئٹر میں کہا ہے کہ انہیں انیل کپور کے ساتھ 15 سال کے بعد فلمپھنے خان میں کام کرنے پر بہت خوش ہیں ،ہمارے درمیان آج بھی وہی کیمسٹری ہے جو اس سے قبل فلم وہ سات دن ، مسٹر انڈیا اور دیوانہ مستانہ میں تھی۔ فلم میں انیل کپور ،ایشوریہ رائے بچن ،راج کمار رائو اور ستیش کوشک شامل ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :