فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتاصائمہ خان

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:52

فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتاصائمہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) اداکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا میرے مزاج کے مطابق جب کوئی فلم بنوں گی تو ضرور کام کروں گی۔

(جاری ہے)

صائمہ خان نے کہا کہ چند سال قبل اسٹیج ڈرامہ اپنی اصل ڈگر سے ہٹ گیا لیکن کچھ لوگوں کی محنت کی وجہ سے آج دوبارہ ٹریک پر آ چکا ہے اس لئے میں بھی مسلسل تھیٹر ڈراموں میں کام کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے مزاج کے مطابق بننے والی فلم میں کام کی پیش کش ہوئی تو ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں کروں گی اور میں بھی چاہتی ہوں کہ ہمارے اسٹوڈیوز کی رونقیں بحال ہوں۔۔

متعلقہ عنوان :