مستونگ کے مرکزی بازارمیں دستی بم دھماکہ ،12افراد زخمی ہوگئے،ہسپتال منتقل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:13

مستونگ کے مرکزی بازارمیں دستی بم دھماکہ ،12افراد زخمی ہوگئے،ہسپتال ..
مستونگ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اکتوبر2017ء ) : مستونگ کے مرکزی بازارمیں دھماکا ہواہے،دستی بم دھماکے میں 12افراد زخمی ہوگئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مستونگ کے مرکزی بازارمیں سلطان شہید چوک کے قریب زور دار دھماکا ہوا، دھماکے سے بازارمیں بھگدڑمچ گئی۔ دھماکے کی آوازدور دور تک سنائی دی گئی۔

(جاری ہے)

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے دھماکا کوگھیرے میں لے لیا۔جبکہ علاقے میں مشتبہ افراد کی نگرانی بھی شروع کردی گئی ہے۔ دھماکے میں 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔زخمیوں میں بعض افراد کی حالت تشویشناک بھی بتائی جارہی ہے۔ جائے دھماکا پر زخمیوں کوہسپتال منتقل کرنے کیلئے ریسکیو ٹیموں نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :