جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر کی پہنچ میں منفرد ریکارڈ آگیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:32

جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر کی پہنچ میں منفرد ریکارڈ آگیا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر کی پہنچ میں منفرد ریکارڈ آگیا، وہ اس وقت عالمی ون ڈے بولرز رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر فائز ہیں۔

(جاری ہے)

اگر وہ 3 دسمبر تک یہ پوزیشن برقرار رکھتے ہیں تو پھر وہ یہ اعزاز پانے والے طویل العمر بولر بن جائیں گے، اس وقت یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے رچرڈ ہیڈلی کے پاس ہے جوکہ 38 برس اور 250 دن کی عمر میں بولرز رینکنگ میں ٹاپ پر موجود رہے۔ عمران طاہر کی عمر اس وقت 38 برس اور 204 دن ہے، اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پاکستان کے سابق اسپنر سعید اجمل موجود ہیں جن کا 37 برس اور 152 دن کی عمر میں اس پوزیشن پر قبضہ تھا۔۔

متعلقہ عنوان :