چین،ستمبر میں تانبے کی درآمد میں26.5 فیصد اضافہ ریکارڈ

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:36

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) چین کی ستمبر میں خام تانبے اور تانبے سے بنی مصنوعات کی درآمد میں26.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

چینی ادارہ کسٹمز سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق چین نے ستمبر میں رواں سال مارچ کے بعد بڑے پیمانے پر تانبا درآمد کیا ہے۔ستمبر میں چین نی430,000 ٹن تانبا در آمد کیا ،گذشتہ سال ستمبر کے مقابلے رواں سال ستمبر میں یہ اضافہ26.5 فیصد اور اگست2017 کی نسبت 10.3فیصد سے 390,000 ٹن زیادہ رہا۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے نو ماہ میں چین نے 3.44 ملین ٹن تانبا درآمد کیا۔۔

متعلقہ عنوان :