فیصل آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ ، نوجوان قتل ، لاش سڑک پر پھینک کر فرار

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) نامعلوم افردنے ایک نوجوان کی آنکھوں میں فائرنگ کرکے قتل کردیا لاش کو سڑک پر پھنک دیاگیا آن لائن بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کے نواحی گائوں 471گ ب کے قریب نامعلوم افراد نی18,17سالہ نوجوان کو قتل کرکے لاش سڑک پر پھینک دی۔

(جاری ہے)

نامعلوم افراد نے نوجوان کی آنکھوں میں فائرنگ کرکے اسے قتل کیا ہے اور لاش گجراتی موڑ سڑک پر پھینک دی۔ پولیس نے مقتول کی لاش ہسپتال پہنچا دی تاہم ابھی تک مقتول اورقاتلوں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ‘پولیس مصروف کاروائی ہی