علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹمز حکام کی کارروائی

غیر ملکی کاسمیٹکس کے سامان کی سمگلنگ ناکام بنا دی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی کاسمیٹکس کے سامان کی سمگلنگ ناکام بنا دی بتایاگیا ہے کہ ایک غیرملکی مسافر کے سامان سے قیمتی غیرملکی کاسمیٹکس کی اشیاء بڑی تعداد برآمد کر لی گئیں غیرملکی کاسمیٹکس کا سامان 5 بیگز میں چٴْھپا کر اسمگل کیا جا رہا تھاضبط شدہ اشیاء میں پرفیومز ، فیس واش ، کولڈ کریمز اور دیگرکاسمیٹکس شامل ہیں کسٹمز نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :