نجی تعلیمی ایسوسی ایشنز کی طرف تعلیمی ادارے بند اور بورڈ سطح کے طلباء کو سڑکوں پر لانے کی دھمکی ناقابل فہم ہے،صدر آئی جاوید انتظار

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) ایسو سی ایشن آف ایفیلیٹڈ انسٹیٹیوشنز (آئی ) کے صدر جاوید انتظار نے نجی تعلیمی ایسوسی ایشنز کی طرف تعلیمی ادارے بند کرنے اور بورڈ سطح کے طلباء کو سڑکوں پر لانے کی دھمکی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ناقابل فہم قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی ایسوسی ایشنز اور پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا )کے درمیان اختلافات کو باہمی افہا م وتفہیم اور گفت وشنید سے حل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

’’آئی ‘‘نجی تعلیمی ادار ے غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کے حق میں نہیں ۔تاہم پیرا آرڈیننس میں نجی تعلیمی سیکٹر کو ریلیف دینے کی ترامیم کی حمایت کرتے ہیں ۔جاوید انتظار نے کہا کہ فیڈرل بورڈ سے الحاق شدہ ادارے بند نہیں ہونگے ۔’’آئی ‘‘پیرا اور نجی تعلیمی ایسوسی ایشنز کے درمیان تحفظات کو کو دور کرنے کے لیے معاون کردار ادارکرے گی ۔یہ بات انہوں نے نجی کالجز کے سربراہان اور اراکین کے اہم اجلاس میں کہی ۔جاوید انتظار نے کہا کہ بورڈ سطح کے طلباء کا نصاب مکمل کرنے میں تعطل نہیں دیا جا سکتا ۔

متعلقہ عنوان :