کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے 25 کلو گرام بارود سمگل کر نیکی کو شش ناکام بنا دی ، دو ملزمان موٹر سائیکل سمیت گرفتار

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بھاری مقدار میں بارود سمگل کر نے کی کو شیش ناکام بنا کر دو ملزمان کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار انکے قبضے سے 25 کلو گرام بارود برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاورمحمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی نگرانی میں صوبائی دارلحکومت میں امن کے قیام کیلئے مختلف مقامات پر خصوصی ناکہ بندیا ں لگادی گئی ایس پی صدر سر کل شوکت خان کی قیادت میں ڈی ایس پی صدر سرکل رحمت اللہ خان، ایس ایچ او متنی ابراہیم خان ،ASI امجد خان بمعہ دیگر نفری پولیس نے تھانہ متنی کے حدود میں کیشنگڑ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل نمبر FE4815 کو روک کر موٹر سایئکل سوار دو ملزمان ،نورحسین ولد محمد گل ،جان زادہ ولد ڈیلے میاں ساکنا ن شانگلہ کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 25 کلو گرام بارود برآمد کر کے مقدمہ درج رجسٹر ڈ کر کے مزید تفتیش جاری ہی

متعلقہ عنوان :