احتساب عدالت میں مقدمات اچھے طریقے سے چل رہے ہیں جس پر ہمیں بہت اطمینان ہے، فواد چوہدری
عمران خان کی قیادت چلی تو تاریخی مقدمہ بھی چلا اور ملکی تاریخ کا سب سے بڑا خاندان عدالت عظمیٰ کے سامنے کھڑا ہوا اور ملزم نامزد ہوگیا ج پاکستان کی عدالتی تاریخ کا اہم اور سب سے بڑا دن ہے جس میں نوازشریف، صاحبزادی مریم نواز اورداماد کیپٹن(ر) صفدر پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے جب کہ حسن اور حسین نواز پہلے ہی اشتہاری قراردیا جاچکا ہے،میڈیا سے گفتگو
جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:13
(جاری ہے)
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیس میں دیگر چارسو لوگوں کے بھی نام ہیں، ایف بی آر، ایس ای سی پی اور نیب بتائیں کیا ان کے لیے بھی ایک تحریک چلانی پڑے گی کیا پاکستان ایک بنانا ری پبلک ہے جہاں ہر کام کے لیے شہر بند یا احتجاج کرنا پڑے، کیوں ادارے اپنا کام کرنے کو تیار نہیں اور باقی لوگوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہورہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کہتی تھیں کہ ان کی پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں لیکن آج سب سامنے آگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور اسلام آباد موٹروے کا بجٹ 16 ارب تھا جو 21 ارب تک لے جایا گیا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم سے لندن فلیٹس بنائے گئے شریف خاندان 3 فلیٹس کی مالک رہی ہے لیکن اس سے بھی اہم مقدمات عزیزیہ اسٹیل مل اور ایف زیڈ آئی سمیت دیگر کیسز ہیں اور اگر جے آئی ٹی کا والیم 10 بھی سامنے آگیا تو پتہ نہیں کن کن ممالک میں نوازشریف اور ان کے خاندان کے کاروبار سامنے آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے مقدمات کو پاناما کے ساتھ تشبہہ دینا بھی گناہ ہے، ان کیسز کا نوازشریف کے مقدمات سے کوئی تعلق نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.