پشاور ، ضلعی انتظامیہ کا بورڈ بازار میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن ‘ تین ٹرک سامان ضبط ‘ 30 دکانوں کا صفایا کردیا گیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ٹائون تھری انتظامیہ کا بورڈ بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ‘ تین ٹرک سامان ضبط ‘ 30 دکانوں کا صفایا ‘ جبکہ شاپنگ بیگ کے استعمال پر متعد دکانداروں کو جرمانہ بھی کیا ناظم ٹائون تھری محمدعلی ارباب نے اپنے اعلان کوعملی جامہ پہناتے ہوئے آج بروز جمعرات ٹی ایم اوٹائون تھری میاںانیس الرحمن ‘ انفورسمنٹ آفیسر ارباب امین حیدر ‘ڈیمالشنگ سپرنڈنٹ سعید خان اور ٹائون تھری سٹاف نے بور ڈ بازار ‘ناصر باغ اور نصیر ٹیچنگ کی حدوں میں تجاوزات کے خلا گرینڈ آپریشن کیا اس دوران متعدد غیر قانونی تعمیرات بھاری مشینر ی کے ذریعے مسمارکردئیے جبکہ تین ٹرک سامان ضبط کرلیا گیا اور 30 دکانوں کا صفایا کردیا گیا اور دیگر دکانوں کے چجھے اور تھڑے بھی مسمارکردئیے گئے جبکہ متعدد دکانداروںکو شاپنگ بیگ کے استعمال پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ بھی کیا ناظم ٹائون تھری محمدعلی ارباب نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اورکسی کے ساتھ رعایت نہ برتی جائیگی انہوں نے کہ تاجر برادری اپنی دکانیں اپنی حد میں رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :