ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا پشاور کے مختلف پٹوار حلقوں کا دورہ ،پٹواریوں کو سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کرنے کی ہدایت

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیاض خان شیر پا ئو نے پشاور کے مختلف پٹوار خانوں کا دورہ کر تے ہوئے پٹواریوں کو سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کرنے سمیت روزنامچہ رجسٹر اور دیگر ریکارڈ مکمل کر نے کی ہدایت کردی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور فیاض خان شیر پا ئو نی ڈسٹرکٹ قانون گو محمد دائود خان کے ہمراہ پٹوار حلقہ لڑمہ، ناصر پور ، چمکنی، ترناب، رشیدہ اورٹکرہ ون کا دورہ کیا۔

انھوں نے پٹوار حلقوں میں پٹواریوں کی حاضری سمیت دیگر ریکارڈ کو چیک کیا اور موقع پر موجود لوگوں سے بھی ملے اور ان کی شکایات پرموقع پر ہدایات جاری کیں انھوں نے پٹواریوں کو ہدایت کی کہ عوام کے مسائل کو پہلی ترجیح میں حل کیا جا ئے اور ان کو ریکارڈ تک رسائی اور نقول کی فراہمی کو آسان بنایا جا ئے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیاض شیر پا ئونے پشاور کے تمام پٹواریوں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے حلقوں میں سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریںاور روزنامچہ رجسٹر سمیت تمام ریکارڈ کو مکمل رکھیں اور عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کریں ۔

انھوں نے پشاور کے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی پٹواری کے خلاف شکایت کی صورت میںڈپٹی کمشنر پشاور کو تحریری درخواست دی جائے۔ شکایت پر کاروائی کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :