پی اے سی کی ذیلی کمیٹی میں انجکشن دگنی قیمتوں پر خرید نے اور لاکھوں روپے زکوٰة کی مد میں خلاف ضابطہ د ینے سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا انکشاف

مارکیٹ ریٹ کے مطابق انجکشن خریدے گئے، وزارت کا جواب ، کمیٹی کا جواب پر عدم اطمینان کا اظہار زکوٰة وعشر کا معاملہ ہے کیوں نہ اسے اللہ کے پاس بھیج دیا جائے ، کردیا ،کنوینر کمیٹی سردار عاشق گوپانک کے ریمارکس ، تمام معاملات اللہ کے سپرد ہیں،عبدالرشید گوڈیل کمیٹی کا انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی وصولی نہ کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا حکم بے ضابطگی ہوئی ہے، مجھے 35سال ہوگئے ہیں ،پاکستان میں جس طرح آڈٹ ہوتا ہے سب کو پتہ ہے، کمیٹی چیئرمین کا معاملے پر برہمی کا اظہا ر ْ کمیٹی کا زکوٰة وعشر کو ہدیت ایک ہفتے میں ریکارڈ کی تصدیق آڈٹ حکام سے کرانے کی ہدایت

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ 340روپے کا انجکشن 560روپے میں خریدے گئے اور قومی خزانے کو اس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ۔ وزارت نے جواب دیا کہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق انجکشن خریدے گئے، کمیٹی نے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا ۔کنوینئر کمیٹی سردار عاشق گوپانک نے کہا کہ زکوٰة وعشر کا معاملہ ہے کیوں نہ اسے اللہ کے پاس بھیج دیا جائے ۔

عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ تمام معاملات اللہ کے سپرد ہیں،کمیٹی نے انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی وصولی نہ کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ کمیٹی چیئرمین نے معاملے پر برہمی کا اظہا کرتے ہوئیکہا کہ بے ضابطگی ہوئی ہے مجھے 35سال ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں جس طرح آڈٹ ہوتا ہے سب کو پتہ ہے۔۔ آڈٹ حکام نے اجلاس میں انکشاف کیا کہ لاکھوں روپے زکوٰة کی مد میں خلاف ضابطہ دیے گئے ۔

395تعلیمی اداروں کو پیسے دینے تھے مگر آڈٹ حکام اب تک اس پر فہرست نہیں دی گئی ۔ 392چیک ایک ہی کالج کو دیے گئے کہ وہ تقسیم کریں مگر اب تک اس کی تصدیق آڈٹ سے نہیں کروائی گئی ۔ سات سالوں میں ریکارڈ چیک نہیں کروایا گیا ۔ عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ سات سالوں میں ریکارڈ نہیں دیا گیا ۔ کمیٹی نے زکوٰة وعشر کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے میں ریکارڈ کی تصدیق آڈٹ حکام سے کرائے ۔

پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس سردار عاشق گوپانک کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں وزارت مذہبی امور ، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور ایرا کے مالی سال 2009-10کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ محکمانہ اکائونٹس کے اجلاس کے بعد کروڑوں روپے کی وصولیاں ہوئی ہیں ۔ کمیٹی نے آڈٹ حکام کی جانب سے کورٹ کیس نمٹانے کی پرنٹنگ غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اگر کمیٹی کی کارروائی میں اس کو نمٹا دیا جائے تو عدالتی کیس پر اس کا برا اثر پڑتا۔

کمیٹی کنوینئر سردار عاشق گوپانک نے کہا کہ محکمہ اوقاف لاہور نے لاکھوں روپے کا انکم ٹیکس وصول نہیں کیا تھا اس کے ذمہ داروں کا تعین ہوناچا ہیے ، آخر کس نے ٹیکس کی چھوٹ دی ، وصولیاں ہوئی نہیں ہیں اور آڈٹ حکام اعتراضات کو نمٹانے کی سفارش کرتے ہیں ۔ آڈٹ اعتراضات نمٹانے کیلئے نہ لائے جائیں ۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ جتنی وصولی ہوچکی ہے اس کو نمٹا دیا جائے ۔

اعظم سواتی نے کہا کہ ریکوری ہوجاتی ہے مگر کیا ذمہ داروں کو سزا دی گئی ہے ۔ کمیٹی نے انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی وصولی نہ کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ کمیٹی چیئرمین نے معاملے پر برہمی کا اظہا کرتے ہوئیکہا کہ بے ضابطگی ہوئی ہے مجھے 35سال ہوگئے ہیں ۔پاکستان میں جس طرح آڈٹ ہوتا ہے سب کو پتہ ہے ، آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ گوردورہ پنجہ صاحب میں تعمیراتی کام میں جس ٹھیکیدار کو ٹھیکہ دیا گیا وہ ڈیفالٹر ٹھیکیدار تھا ۔

بعد میں دوسرے ٹھیکیدار کو ٹھیکہ دیا گیا جس میں 32لاکھ روپے ریکوری تھی ۔ ٹھیکیدار کو بلیک کرنا تھا ۔ کمپنی نے سیکرٹری وزارت مذہبی امور خالد مسعود کو آئندہ تیاری کر کے آنے کی ہدایت کردی ۔ آڈٹ حکام نے اجلاس میں انکشاف کیا کہ لاکھوں روپے زکوٰة کی مد میں خلاف ضابطہ دیے گئے ۔ 395تعلیمی اداروں کو پیسے دینے تھے مگر آڈٹ حکام اب تک اس پر فہرست نہیں دی گئی ۔

392چیک ایک ہی کالج کو دیے گئے کہ وہ تقسیم کریں مگر اب تک اس کی تصدیق آڈٹ سے نہیں کروائی گئی ۔ سات سالوں میں ریکارڈ چیک نہیں کروایا گیا ۔ عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ سات سالوں میں ریکارڈ نہیں دیا گیا ۔ کمیٹی نے زکوٰة وعشر کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے میں ریکارڈ کی تصدیق آڈٹ حکام سے کرائے ۔ آڈٹ حکام وزارت مذہبی امور کے آڈٹ اعتراضات کے جائزے میں انکشاف کیا کہ 340روپے کا انجکشن 560روپے میں خریدے گئے اور قومی خزانے کو اس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ۔

وزارت نے جواب دیا کہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق انجکشن خریدے گئے ۔کنوینئر کمیٹی سردار عاشق گوپانک نے کہا کہ زکوٰة وعشر کا معاملہ ہے کیوں نہ اسے اللہ کے پاس بھیج دیا جائے ۔ عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ تمام معاملات اللہ کے سپرد ہیںمگر چیک اینڈ بیلنس ہونا چاہیے ۔ کمیٹی نے معاملہ صوبہ خیبرپختونخوا کی پی اے سی کو بھیج دیا ۔

متعلقہ عنوان :